قومی خبریں

پی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی، خیبرپختونخوا میں بجلی کے تین منصوبے مکمل

پشاور (پی کے نیوز)خیبرپختونخوا میں توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنے وسائل سے تین اہم پن بجلی منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔ان منصوبوں سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ منصوبے سنگِ میل قرار دیے جا رہے ہیں۔صنعتی شعبے کو سستی اور مستقل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق ان منصوبوں سے صوبائی معیشت کو بڑا سہارا ملے گا۔مزید پن بجلی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خیبرپختونخوا حکومت نے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 63 میگاواٹ کے تین پن بجلی منصوبے کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔ ان منصوبوں کے ذریعے صوبے کو سالانہ تقریباً 4.4 ارب روپے کی آمدن حاصل ہو گی۔سیکرٹری توانائی و برقیات نثار احمد کی زیر صدارت پیڈو ہاؤس میں جاری پن بجلی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سات اہم منصوبوں پر کام کی رفتار اور ٹائم لائن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری توانائی نے سوات کوریڈور میں 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ آئندہ سال مکمل کر لیا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو پیڈو حبیب اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال مکمل ہونے والے منصوبوں میں 40.8 میگاواٹ کوٹو دیر، 11.8 میگاواٹ کروڑہ شانگلہ اور 10.2 میگاواٹ جبوڑی مانسہرہ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بالاکوٹ مانسہرہ، مدین سوات، گبرال کالام، مٹلتان سوات، لاوی چترال اور تورغر میں مجاہدین پاور پراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔سیکرٹری توانائی نے ضلع سوات میں تین فلیگ شپ منصوبوں پر سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے آئندہ دو برسوں میں 330 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے