قومی خبریں

اسموگ گنز کسی کام کی نہیں نکلیں لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت پر تنقید

لاہور (پی کے نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے خاتمے کے لیے استعمال کی جانے والی اینٹی اسموگ گنز کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے سخت سوالات کر دیے ہیں۔

اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے اینٹی اسموگ گنز کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر یہ گنز فضائی آلودگی میں کمی لانے میں ناکام ہیں تو انہیں کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ اینٹی اسموگ گنز کے استعمال کے باوجود فضائی آلودگی کی سطح میں کوئی واضح کمی نظر نہیں آ رہی، جبکہ اسموگ کی بڑی وجوہات میں گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، صنعتی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی عوامل شامل ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی تحفظ کے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اسموگ کنٹرول کے لیے عملی، سائنسی اور مؤثر اقدامات کریں اور صرف نمائشی یا وقتی حل پر انحصار نہ کیا جائے۔ عدالت نے اسموگ کے مستقل حل کے لیے جامع پالیسی مرتب کرنے پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے