قومی خبریں

ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج

لاہور (پی کے نیوز)میں ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہونے کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔رپورٹس کے مطابق یہ واردات ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں ہوئی۔ چوری کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ جج کے چیمبر سے2 سیب اور 1 ہینڈ واش چوری کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ عدالت کے ملازم حبیب الرحمٰن کے بیان پر درج کیا۔اسلام پورہ پولیس نے چوری میں ملوث نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے