معرکۂ حق: مودی کا ڈراؤنا خواب بن گیا — کانگریس لیڈر پرتھوی راج کا دھماکہ خیز اعتراف، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی ہزیمت
نئی دہلی:بھارت میں مودی سرکار کے جنگی بیانیے کی عمارت زمین بوس ہو گئی۔ کانگریس کے سینئر رہنما پرتھوی راج چوہان نے معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست کا کھلا اعتراف کر کے بھارتی حکومت، عسکری قیادت اور گودی میڈیا کے دعووں کو دفن کر دیا۔پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ جنگ کے پہلے ہی دن بھارتی افواج کو مکمل پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ ان کے مطابق 7 مئی کو صرف آدھے گھنٹے کی فضائی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کو ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پورا دفاعی نظام مفلوج ہو گیا۔کانگریس رہنما نے دوٹوک الفاظ میں کہا:”یہ حقیقت ہے کہ بھارتی طیارے مار گرائے گئے اور اسی خوف کے باعث بھارتی فضائیہ کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ اگر بھٹنڈا یا کسی بھی بیس سے طیارہ اڑتا تو پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے کا شدید خطرہ ہوتا۔”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں طیارے گرائے جانے کے بعد خوف اس حد تک پھیل گیا کہ مزید جنگی طیاروں کو اڑان کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔ پرتھوی راج کے مطابق آپریشن سندور میں بھارتی فوجی قیادت متعدد بار بھاری نقصان اور طیاروں کی تباہی کا اعتراف کر چکی ہے۔بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی بھی پہلے ہی آپریشن سندور میں ناکامی اور شکست کا پردہ چاک کر چکے ہیں، جبکہ11 مئی کو ایئر مارشل اے کے نے بطور ڈی جی ایئر آپریشنز جنگ میں نقصان تسلیم کیا اور31 مئی کو بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی طیاروں کے گرنے کا اعتراف کیا۔عالمی میڈیا بھی بنیان المرصوص میں بھارت کی ہزیمت اور مودی سرکار کے خود ساختہ بیانیے کو بے نقاب کر چکا ہے۔ حتیٰ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا ذکر کر چکے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اب شکست خوردہ مودی کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا اور انہیں بھی جلد یا بدیر پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ناکامی اور پسپائی کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

