پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر کی ایک اور نازیبا وڈیو نے تہلکہ مچا دیا
پاکستان کی معروف سوشل میڈیا شخصیت مناہل ملک سے منسوب ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں مناہل ملک ایک شخص کو ملاقات سے متعلق پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں، جسے صارفین کی جانب سے غیر مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔
مناہل ملک کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد مختلف پروجیکٹس میں بھی کام کیا اور نمایاں پہچان بنائی۔ تاہم حالیہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد ایک بار پھر ان کا نام تنازع کی زد میں آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مناہل ملک اور ایس کے نامی ایک ٹک ٹاکر کے درمیان دوستی اور بعد ازاں اختلافات کے بعد اس نوعیت کی ویڈیوز سامنے آتی رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر مناہل ملک سے منسوب مواد سوشل میڈیا پر لیک ہو چکا ہے، جس پر انہوں نے قانونی کارروائی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔
باوجود اس کے، حالیہ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ مداحوں اور صارفین کی جانب سے ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن ہراسانی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تاحال مناہل ملک کی جانب سے تازہ ویڈیو کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

