قومی خبریں

پنجاب میں صحت کا انقلاب: مریم نواز کا تاریخی اقدام، میو ہسپتال میں کینسر کے مفت جدید علاج کا آغاز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے میں صحت کے شعبے نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ لاہور کے تاریخی میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ترین کو-ایبلیشن تھراپی (Co-Ablation Therapy) کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے کینسر اور ٹیومر کا علاج اب روایتی سرجری کے بغیر، محفوظ اور بالکل مفت ممکن ہو گیا ہے۔یہ جدید ٹیکنالوجی کم وقت میں مؤثر علاج کی صلاحیت رکھتی ہے اور مریضوں کو مہنگے آپریشن، طویل اسپتال قیام اور پیچیدہ تکالیف سے نجات دلاتی ہے۔ زیرِ علاج مریضوں نے اس سہولت کو زندگی کی نئی امید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو علاج پہلے لاکھوں روپے میں بھی مشکل سے دستیاب تھا، اب وہ سرکاری اسپتال میں بلا معاوضہ اور کامیابی کے ساتھ فراہم کیا جا رہا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کو-ایبلیشن تھراپی کینسر کے جدید علاج میں ایک بڑی پیش رفت ہے، جو خاص طور پر اُن مریضوں کے لیے مؤثر ثابت ہو رہی ہے جو سرجری کے قابل نہیں ہوتے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ اقدام نہ صرف صحت کے شعبے میں اصلاحات کی واضح مثال ہے بلکہ دکھی انسانیت کے لیے مسیحا ثابت ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے