خانہ کعبہ میں خودکشی کی کوشش ناکام ,بنادی گی
مکہ (پی کے نیوز)مسجد الحرام میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لینے کی کوشش کی۔ واقعے کے دوران وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس شخص کو زمین پر گرنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی متعلقہ شخص نے چھلانگ لگانے کی کوشش کی، سکیورٹی گارڈ نے خطرے کے باوجود فوری مداخلت کی اور حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کی۔ واقعے کے بعد سکیورٹی ٹیم نے موقع پر صورتحال کو کنٹرول کر لیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ مسجد الحرام میں موجود زائرین کی حفاظت کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

