قومی خبریں

ڈی آئی خان میں خوارج کے خلاف فیصلہ کن وار: محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین، آخری دہشتگرد تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد / ڈی آئی خان:وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 خوارج کو جہنم واصل کر کے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔وزیرداخلہ نے اس آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک یاسر خان کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا۔ محسن نقوی نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہید کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی جرات، بہادری اور پروفیشنل ازم پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں نہیں رکیں گی۔وزیرداخلہ نے دوٹوک اعلان کیا کہ وطنِ عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے