قومی خبریں

سولر صارفین کے لیے اہم خبر نیپرا کا اہم فیصلہ

اسلام اباد (پیک کے نیوز)پاکستان میں سولر توانائی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں نیپرا نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز سے طویل مشاورت کے بعد وزارتِ توانائی نے نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کی جگہ اب نیٹ بلنگ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے، جبکہ سولر صارفین کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کی مدت 5 سال مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت سولر صارفین کو بجلی کے بدلے فی یونٹ تبادلہ ملے گا، جبکہ نیٹ بلنگ کے تحت بجلی کی قیمت تقریباً 12 روپے فی یونٹ رکھی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ رکھنے والے صارفین کو بھی نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا، جبکہ سولر ٹیرف کے تعین کا اختیار نیپرا ریگولیٹرز کے پاس ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گھریلو، صنعتی اور کمرشل صارفین کو 25 کلو واٹ تک لائسنس سے استثنیٰ حاصل تھا۔ وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا کے درمیان کئی ماہ تک مشاورت کے بعد نئی پالیسی کو حتمی شکل دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ نئی پالیسی کے بغیر موجودہ نظام کو جاری رکھنا ممکن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے