"کپل شرما شو اور نیٹ فلکس پر قانونی طوفان! عالمی سطح پر بڑا تنازع کھڑا , شو کی قسمت داؤ پر؟”
بھارت کے معروف کامیڈی شو "کپل شرما شو” کے حوالے سے ایک ہنگامہ خیز صورتحال سامنے آئی ہے، جہاں شو کے پروڈکشن اور نیٹ فلکس کے درمیان مبینہ طور پر بڑے قانونی اختلافات پھوٹ پڑے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شو کی نشریات، معاہدوں اور مواد کے حقوق سے متعلق سنگین قانونی اعتراضات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد تنازع سنگین رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اندرونی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ قانونی نوٹسز کا تبادلہ جاری ہے، اور اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو نیٹ فلکس پر شو کی مستقبل کی ریلیسنگ کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب نہ نیٹ فلکس اور نہ ہی شو کی ٹیم نے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے، تاہم شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے اور مداح تذبذب کا شکار ہیں کہ کیا یہ کامیڈی شو مستقبل میں دیکھنے کو بھی ملے گا یا نہیں!

