بین الاقوامی خبریں

ممبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، اداکارہ نورا فتحی حادثے کا شکار

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی ممبئی میں پیش آنے والے ایک شدید ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے روانہ تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ سن برن فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ایک مبینہ نشے میں دھت ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور نورا فتحی کے سر پر چوٹ آئی۔حادثے کے فوراً بعد نورا فتحی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ممکنہ اندرونی چوٹ کے خدشے کے پیش نظر ان کا فوری سی ٹی اسکین کیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ٹکر کے باعث نورا فتحی کو کنکشن ہوا ہے، تاہم کسی خطرناک اندرونی خون بہنے کی علامات سامنے نہیں آئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹروں کے آرام کے مشورے کے باوجود نورا فتحی اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی سیدھا کنسرٹ وینیو پہنچ گئیں اور سن برن 2025 میں شاندار پرفارمنس دی۔ ان کے اس جذبے اور پیشہ ورانہ وابستگی کو مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔حادثے کے بعد نورا فتحی کی گاڑی کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں، جو حادثے کی شدت کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے