قومی خبریں

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دھماکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی

شمالی وزیرستان (پی کے نیوز )شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں واقع بویا پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں جبکہ جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا، جو پوسٹ کے قریب دھماکے سے پھٹ گئی۔

خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس، سیکیورٹی ادارے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ رہی ہیں تاکہ صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے