قومی خبریں

اوکاڑہ میں قانون کی گھن گرج! بصیرپور پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 9 خطرناک اشتہاری ملزمان دھر لیے گئے

اوکاڑہ میں قانون شکن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے واضح احکامات پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس تھانہ بصیرپور نے شاندار اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 9 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد احمد، شاہ نواز، عرفان، غلام مصطفیٰ، اجمل عرف اجو اور علی احمد سمیت دیگر اشتہاری ملزمان شامل ہیں، جو مختلف مقدمات میں پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔کارروائی کے دوران پولیس ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بحفاظت گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ نے کامیاب کارروائی پر بصیرپور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے