شمالی بحیرہ عرب گونج اٹھا! پاک بحریہ کا فضا دشمن کیلئے خطرے کی گھنٹی، جدید میزائل کا شاندار لائیو فائرنگ مظاہرہ
ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں دشمن کی فضائی برتری کو چیلنج کرتے ہوئے سطح سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔مشق کے دوران پاک بحریہ کے جنگی جہاز نے انتہائی مہارت، درستگی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے بحری دفاع ناقابلِ تسخیر ثابت ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب فائرنگ مظاہرہ پاک بحریہ کی جنگی تیاری، جدید صلاحیتوں اور کسی بھی خطرے کا فوری جواب دینے کی مکمل اہلیت کی واضح توثیق ہے۔لائیو فائرنگ کے اس اہم مظاہرے کا مشاہدہ کمانڈر بحری بیڑے نے خود کیا اور مشق میں شریک افسران و جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔فلیٹ کمانڈر نے اس موقع پر پاکستان کی سمندری سرحدوں، بحری مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

