قومی خبریں

پاکستان نیوی میں نئی آبدوزیں شامل پاکستان نیوی کے حوالے سے بڑا اعلان

اسلام آباد(پی کے نیوز)پاکستان اور چین کے مابین ہونے والے دفاعی معاہدے کے تحت ہنگور کلاس آبدوزوں کی تیاری کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ معاہدے کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ آبدوزیں تیار کی جانی ہیں، جن میں سے چار چین میں جبکہ چار پاکستان میں تیار کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق چین میں تیار کی جانے والی چاروں آبدوزیں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز کو باقاعدہ طور پر سمندر میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ آبدوز بہت جلد پاکستان نیوی کے حوالے کر دی جائے گی۔دفاعی ماہرین کے مطابق ہنگور کلاس آبدوزیں پاکستان نیوی کی بحری دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی اور خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے