پاکستانیوں کے لیے یورپ کا دروازہ کھل گیا — جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کا تاریخی معاہدہ مکمل!
اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوہری شہریت سے متعلق ایک اہم اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جس نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ جرمنی میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوہری شہریت کے حوالے سے تمام قانونی، آئینی اور ضابطہ جاتی تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں۔اعلان کے مطابق جرمنی کو اب ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جن کے ساتھ پاکستان دوہری شہریت کی اجازت دیتا ہے۔ اس فیصلے سے جرمنی میں مقیم لاکھوں پاکستانی نژاد افراد کو مستقل قانونی تحفظ، روزگار کے وسیع مواقع اور یورپ میں آزادانہ نقل و حرکت کی سہولت حاصل ہو گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جبکہ سرمایہ کاری، تعلیم اور افرادی قوت کے شعبوں میں نئے امکانات جنم لیں گے۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک تاریخی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے جو برسوں سے اس سہولت کے منتظر تھے۔

