جلد وہ وقت آئے گا جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرے گا: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پاکستان بیرونی قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل اور مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہوگا۔وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی جانب سے معاشی اصلاحات اور حکومتی اقدامات کے مؤثر نفاذ پر اظہارِ اطمینان کو حکومت کی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا اعتراف قرار دیا۔ ان کے مطابق آئی ایم ایف کی حالیہ مالی قسط کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی سمت درست اقدامات پر عمل کر رہا ہے۔شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کے کردار کو معاشی اصلاحات کے نفاذ میں "اہم اور کلیدی” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سول و عسکری اداروں کی ہم آہنگی ملک کی معاشی بہتری میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

