قومی خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ ساز بوم سرمایہ کاروں کا بے مثال اعتماد، عالمی مارکیٹس میں پاکستان کی دھاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جنوری 2025 سے اب تک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ڈالر میں 47 فیصد جبکہ پاکستانی روپے میں 48 فیصد ریٹرن دیا ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران مجموعی طور پر 300 فیصد تک منافع ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹوں میں شمار ہونے لگی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ایکویٹی سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 50 ہزار ہو چکی ہے، جبکہ جون 2024 سے نومبر 2025 کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار نئے سرمایہ کار مارکیٹ کا حصہ بنے۔ مجموعی طور پر عوامی مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جو ریٹیل سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی واضح علامت ہے۔جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران کاروباری منافع سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد بڑھا، تاہم جولائی سے ستمبر کے عرصے میں یہ اضافہ 9 فیصد رہا، جس کے باعث شرح منافع میں قدرے کمی دیکھنے میں آئی۔ دوسری جانب میوچل فنڈز کی مجموعی سرمایہ کاری 4 کھرب روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جو معیشت میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق معاشی اصلاحات، سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور معاشی استحکام نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے