قومی خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی تاریخی سطح پر

کراچی ( پی کے نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں 997 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار 862 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں دن کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس پہلے 525 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 70 ہزار 389 پوائنٹس پر آیا اور پھر مزید بہتری کے بعد 974 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے غیر معمولی ثابت ہوا ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو خطے کی دیگر اسٹاک مارکیٹس کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی ہے۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور مثبت توقعات کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے