قومی خبریں

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خواجہ سرا کا قتل

پشاور (پی کے نیوز)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خواجہ سرا برادری ایک بار پھر عدم تحفظ کا شکار ہو گئی۔ ورسک روڈ حسن غڑی کے قریب شگئی پل پر دو روز قبل نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا بجلی المعروف باسط کے قتل کیس میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی شواہد سے واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم قتل کے اصل محرکات کی حتمی تصدیق ابھی باقی ہے۔ فائرنگ کے بعد بجلی کی میت کو قانونی کارروائی کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔
تحقیقات کے دوران مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی حساسیت کے پیش نظر تمام دستیاب شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے