صبح سویرے عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
اسلام آباد: عوام کیلئے ایک خوش آئند خبر سامنے آ گئی ہے، جہاں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان کے باعث حکومت 16 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے۔ اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو اس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے سمیت مہنگائی کے دباؤ میں کسی حد تک کمی آ سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت ٹیکس اور لیوی کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا، جو اگلے 15 دنوں کیلئے نافذ العمل ہوں گی۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا براہِ راست اثر روزمرہ اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور صنعتی لاگت پر پڑتا ہے، جس کے باعث عوام اس فیصلے کو بڑی امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔

