پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں حکومت کا فیصلہ
اسلام آباد (پی کے نیوز)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت متوقع ہے، جہاں نجکاری کے لیے بولی کا مرحلہ کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بولی کے عمل سے قبل نجکاری کمیشن بورڈ ریزرو پرائس کی منظوری دے گا، جس کے بعد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سے حتمی اجازت حاصل کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ نجکاری کے لیے کوالیفائی کرنے والے تین کنسورشیم صبح ساڑھے دس بجے تک اپنی بولیاں جمع کروائیں گے۔پی آئی اے کے ملازمین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نجکاری کے بعد ایک سال تک ملازمت کے تحفظ کی تجویز زیر غور ہے تاکہ ادارے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔مزید بتایا گیا کہ کامیاب بولی دہندہ کو باقی ماندہ 25 فیصد حصص خریدنے کے لیے 90 دن کی مدت دی جائے گی، جس کے بعد پی آئی اے کی مکمل نجکاری کا عمل مکمل ہوگا۔

