قومی خبریں

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اہم فیصلہ کر لیا گیا

قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں لکی سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے بولی دینے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق، لکی سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لکی گروپ کو کنسورشیم کی صورت میں پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ اس منظوری کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے آگے بڑھنے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی 23 دسمبر کو متوقع ہے، جس میں لکی گروپ سمیت چار کنسورشیمز حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔حکومتی حلقوں کے مطابق نجکاری کے اس عمل کا مقصد قومی ایئرلائن کو مالی بحران سے نکالنا اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، جبکہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے