قومی خبریں

پی آئی اے کا نام اور لوگو کیا تبدیل کیا جائے گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام اباد (پی کے نیوز)قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے، جہاں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی دے کر پی آئی اے کے اثاثے حاصل کر لیے۔
نجکاری کے بعد پی آئی اے کے نام اور لوگو سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ سول ایوی ایشن سے وابستہ ذرائع کے مطابق حکومت نے پہلے ہی یہ فیصلہ کر رکھا تھا کہ پی آئی اے کی قومی شناخت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کے باوجود پی آئی اے بدستور قومی ایئرلائن کہلائے گی، اس کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے معروف لوگو میں کوئی رد و بدل کیا جائے گا۔
تاہم نئے سرمایہ کار کو ادارے میں انتظامی بہتری، مالی اصلاحات اور کارکردگی بڑھانے کے لیے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔
حکام کے مطابق پی آئی اے کی تاریخی اہمیت، قومی تشخص اور بین الاقوامی سطح پر پہچان کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا، تاکہ یہ ادارہ مستقبل میں مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے