“قربانیوں سے قیادت تک، لیپ ٹاپ سے مستقبل تک — ہری پور سے وزیراعظم شہباز شریف کا تاریخ ساز خطاب”
یونیورسٹی آف ہری پور میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب ایک معمول کی تعلیمی تقریب نہیں بلکہ قومی غیرت، قربانی، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور دشمن کو دوٹوک پیغام دینے کا ایک تاریخی موقع بن گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے غیور عوام کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی بے مثال قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن کی جو فضا آج ملک میں قائم ہے، وہ انہی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو قوم کے اصل ہیروز اور تعمیرِ پاکستان کے معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں لیپ ٹاپ کی تقسیم نوجوانوں کو علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کی ایک مضبوط کڑی ہے۔وزیراعظم نے دشمن کو ملنے والے تاریخی سبق، عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے وقار، معیشت کی تیزی سے بحالی، چین سے تربیت یافتہ طلبہ، اور ہری پور کیلئے دانش اسکول اور پل کی تعمیر جیسے بڑے اعلانات کے ذریعے واضح کر دیا کہ پاکستان ترقی، خودمختاری اور روشن مستقبل کی سمت فیصلہ کن قدم اٹھا چکا ہے۔

