قومی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت قومی احتساب بیورو (نیب) کو مکمل ادارہ جاتی آزادی دیتی ہے اور حکومت کسی قسم کے سیاسی انتقام یا جانبدار کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔

اسلام آباد (پی کے نیوز)وزیراعظم ہاؤس میں عالمی یومِ انسدادِ بدعنوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے شفافیت اور جوابدہی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انسدادِ بدعنوانی کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کرپشن معاشرے کو کس طرح دیمک کی طرح کھا جاتی ہے، اس لیے اس کے خلاف اجتماعی جدوجہد ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی بے ضابطگیوں اور عوامی دولت کی حفاظت کے لیے نیب اور متعلقہ ادارے پوری سنجیدگی کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں، جس سے شہریوں کا اعتماد ریاستی اداروں پر مضبوط ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے