قومی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف اشک آباد میں امن و اعتماد کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس

اشک آباد (پی کے نیوز)پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس برائے امن و اعتماد میں شرکت مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔یہ عالمی کانفرنس عالمی دن برائے غیرجانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیرجانبداری کی مناسبت سے منعقد کی گئی، جس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ان کا مصافحہ اور مختصر ملاقات سوشل میڈیا پر خاصی زیرِ بحث رہی۔اس فورم میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جمعے کے روز اجلاس اور ملاقاتوں کے باعث عالمی رہنماؤں کے لیے دن خاصا مصروف رہا، جس میں امن، اعتماد اور عالمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس برائے امن و اعتماد میں شرکت مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

یہ عالمی کانفرنس عالمی دن برائے غیرجانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیرجانبداری کی مناسبت سے منعقد کی گئی، جس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ان کا مصافحہ اور مختصر ملاقات سوشل میڈیا پر خاصی زیرِ بحث رہی۔

اس فورم میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ جمعے کے روز اجلاس اور ملاقاتوں کے باعث عالمی رہنماؤں کے لیے دن خاصا مصروف رہا، جس میں امن، اعتماد اور عالمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے