قومی خبریں

تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم

اسلام اباد (پیک کے نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادی خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو حکومت ہر وقت بات چیت کے لیے آمادہ ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کے نام پر دباؤ ڈالنے یا بلیک میل کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں، مگر مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر اپوزیشن واقعی ملک کی بہتری چاہتی ہے تو آئینی اور جائز نکات پر سنجیدہ گفتگو کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔
شہباز شریف نے زور دیا کہ حکومت قومی مسائل پر تعمیری مکالمے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، لیکن غیر آئینی مطالبات، دھمکیوں یا دباؤ کے ذریعے فیصلے کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سیاسی استحکام، برداشت اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی اشد ضرورت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ذاتی یا جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے