صدر مملکت کی جانب سے انڈونیشین صدر کو نشانِ پاکستان کا اعزاز
اسلام آباد (پی کے نیوز)ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان کے دورے پر موجود انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔اعزاز کی تقریب کے بعد دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے تاریخی تعلقات، باہمی تعاون اور مستقبل کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے امن و استحکام، علاقائی ترقی اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

