قومی خبریں

بین الاقوامی انسدادِ بدعنوانی دن: صدر آصف علی زرداری کا اہم پیغام جاری

اسلام آباد (پی کے نیوز)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بین الاقوامی انسدادِ بدعنوانی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے یا حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 2003 میں اس دن کو مقرر کیا تاکہ دنیا بھر میں بدعنوانی کے نقصانات اور انسدادِ کرپشن کنونشن کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ دن یاد دہانی ہے کہ شفافیت، جوابدہی اور ایمانداری کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد کمزور کرتی ہے، ترقی کی رفتار سست کر دیتی ہے اور ان طبقات کو نقصان پہنچاتی ہے جو حکومتی وسائل کے سب سے زیادہ مستحق ہوتے ہیں۔ مضبوط ادارے، غیر جانبداری اور قانون کی بالادستی ہر ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے بتایا کہ پاکستان میں مالی بے ضابطگیوں، سرکاری اراضی پر قبضوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف اقدامات سے قابلِ ذکر نتائج حاصل ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں سرکاری رقوم وصول کی گئیں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے