کھیل

نیویارک میں بڑا اعلان: پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، دو نئی ٹیموں کی نیلامی 22 دسمبر کو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کے موقع پر پینل ڈسکشن کے دوران پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کیا۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے چھ موجودہ کھلاڑی شان مسعود، سلمان علی آغا، صائم ایوب، سعود شکیل، فہیم اشرف اور ابرار احمد شریک تھے، جب کہ کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم اور رمیز راجا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ رواں سیزن میں پی ایس ایل کے میچز فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے، جو لیگ کی جغرافیائی توسیع کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا اگلا روڈ شو 20 دسمبر کو پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔محسن نقوی نے کراچی اسٹیڈیم سے متعلق بھی اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد اسٹیڈیم کے بقیہ حصے کو گرا کر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا اور کراچی اسٹیڈیم کو لاہور سے بھی بہتر بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے