حیدرآباد کی انٹری! PSL کی ساتویں ٹیم FKS گروپ کے نام، نیلامی میں بڑا سرپرائز
اسلام آباد / لاہور:پاکستان سپر لیگ (PSL) کے جاری فرنچائز نیلامی مرحلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں FKS گروپ نے PSL کی ساتویں ٹیم PKR 1.75 ارب روپے میں کامیابی سے خرید لی ہے۔ یہ نیلامی جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں مجموعی طور پر نو مختلف گروپس نے حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق معروف بزنس مین علی ترین کی نیلامی سے دستبرداری کے بعد مقابلہ مزید سخت ہوگیا، تاہم FKS گروپ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیاب بولی دی۔ FKS گروپ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ نئی PSL ٹیم کا ہوم سٹی حیدرآباد ہوگا جو لیگ کی تاریخ میں ایک نئی شمولیت ہے۔ٹیم کے مالک فواد سرور کا کہنا تھا کہ وہ حیدرآباد میں پلے بڑھے ہیں اور ان کی دلی خواہش تھی کہ یہ شہر بھی PSL میں نمائندگی حاصل کرے۔ ان کے مطابق حیدرآباد کے نوجوانوں میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ ٹیم اس ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔کرکٹ ماہرین کے مطابق حیدرآباد کی شمولیت سے PSL مزید مقبول ہوگی اور لیگ کا دائرہ ملک کے مزید شہروں تک پھیلے گا۔

