قومی خبریں

پی ٹی آئی کے بلند بانگ دعوے، حقیقت میں خاموشی , سوشل میڈیا کی گونج، گراونڈ پر سناٹا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بڑے بڑے دعوے اور انقلابی بیانات سامنے آ رہے ہیں، تاہم زمینی حقائق ان دعوؤں کے بالکل برعکس تصویر پیش کر رہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے عوامی حمایت، احتجاجی تحریک اور فیصلہ کن اقدام کی باتیں تو زور و شور سے کی جا رہی ہیں، لیکن عملی طور پر گراونڈ پر نہ وہ جوش نظر آ رہا ہے اور نہ ہی عوامی شرکت۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست اب سوشل میڈیا بیانیے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جہاں ٹرینڈز اور ویڈیوز کے ذریعے تاثر تو بنایا جاتا ہے، مگر عملی سیاست میں وہ اثر دکھائی نہیں دیتا جس کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ حالیہ کالز اور احتجاجی اعلانات کے باوجود کارکنوں کی محدود موجودگی نے پارٹی کے دعوؤں پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔عوامی حلقوں میں بھی یہ تاثر مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی باتوں اور زمینی حقائق میں واضح تضاد موجود ہے، جس پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے۔ مبصرین کے مطابق اگر یہی روش برقرار رہی تو پارٹی کو سیاسی سطح پر مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے