"پی ٹی آئی کے بڑے دعوے، زمینی حقائق سے کوسوں دور”
اسلام آباد — پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ملک بھر میں بڑے جلسے، عوامی حمایت میں اضافے اور سیاسی برتری کے دعوے تو مسلسل سامنے آ رہے ہیں، مگر زمینی حقائق ان دعووں کی تائید نہیں کرتے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پارٹی بیانیہ اور عملی صورتحال کے درمیان واضح فرق دکھائی دیتا ہے، جہاں عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی ڈھانچے کی کمزوری PTI کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق پارٹی کے اندرونی اختلافات، قانونی مشکلات اور محدود عوامی رسائی وہ عوامل ہیں جو "میگا کلیمز” کو محض بیانیاتی دعوؤں تک محدود کر دیتے ہیں۔ دوسری جانب، زمینی سطح پر عوامی شرکت اور سیاسی سرگرمیوں میں PTI کی کارکردگی ہدف کے مطابق سامنے نہیں آ رہی۔

