پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا سینئر رہنما نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا
پاکستان تحریک انصاف کو اندرونی اختلافات کے باعث ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا، جہاں سینیئر رہنما قاضی محمد انور ایڈووکیٹ نے پارٹی سے علیحدگی اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔قاضی محمد انور ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظرانداز اور بے عزتی کے رویے نے انہیں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا، جس کے بعد پارٹی میں مزید رہنا ممکن نہیں رہا۔انہوں نے بتایا کہ انہیں سن 2022 میں خیبر پختونخوا کے لیے انصافی وکلاء فورم (ILF) کا صوبائی صدر مقرر کیا گیا تھا اور وہ تین سال، ایک ماہ اور 18 دن تک اس عہدے پر فائز رہے۔ تاہم اس دوران ان کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا، اس پر فی الحال خاموشی اختیار کر رہے ہیں تاکہ کسی نئے تنازع کو جنم نہ دیا جائے۔

