قومی خبریں

پی ٹی آئی پر ڈیجیٹل پروپیگنڈا کا سنگین الزام: ریاستی اداروں کیخلاف ٹرینڈز ’’خریدے گئے‘‘ قرار

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف پر سوشل میڈیا کو منظم پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کرنے کے سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ریاستی اداروں کے خلاف بننے والے بیشتر نیریٹوز قدرتی عوامی ردِعمل نہیں بلکہ پیسے دے کر چلائی جانے والی ڈیجیٹل مہمات کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والے کئی ٹاپ ٹرینڈز درحقیقت باقاعدہ طور پر خریدے جاتے ہیں، جہاں مخصوص کمپنیاں بھاری معاوضے کے عوض ہیش ٹیگز، پیغامات اور بیانیے پھیلاتی ہیں۔ ان مہمات کا مقصد عوامی رائے سازی نہیں بلکہ ریاستی اداروں کو متنازع اور کمزور دکھانا بتایا جا رہا ہے۔الزام لگایا گیا ہے کہ پیڈ ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے منظم انداز میں ایسے پیغامات پھیلائے جاتے ہیں جو اداروں کے خلاف شکوک و شبہات کو ہوا دیتے ہیں، جبکہ انہیں عوامی آواز کا رنگ دے کر پیش کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی واضح مثال ہے، جس سے قومی ہم آہنگی اور ریاستی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔سیاسی و ڈیجیٹل تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر سوشل میڈیا کو پروپیگنڈا ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا تو یہ عمل جمہوری مکالمے کے بجائے ڈیجیٹل انتشار کو جنم دے گا، جس کے اثرات طویل المدت ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے