قومی خبریں

پنجاب میں معصومیت لہو لہان: 6 سال میں کم عمر بچوں سے 5 ہزار درندگی کے واقعات

پنجاب میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران کم عمر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 5 ہزار سے زائد واقعات کا سامنے آنا معاشرتی زوال اور حکومتی نظام کی سنگین ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ بچوں کے تحفظ کے دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اجتماعی زیادتی کے مقدمات میں 1,710 ملزمان کو نامزد کیا گیا، تاہم ان میں سے 258 افراد اب تک قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔ مزید برآں 334 مقدمات ایسے ہیں جو تاحال تفتیش کے مراحل میں لٹکے ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ خاندانوں کو انصاف کے لیے طویل انتظار کا سامنا ہے۔
یہ تشویشناک صورتحال نہ صرف بچوں کی سلامتی پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور انصاف کے نظام پر بھی سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے، جس پر فوری اور مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے