پنجاب حکومت کا بڑا قدم: کینسر اور دل کے مریضوں کیلئے مفت علاج کے خصوصی پروگرام کا آغاز
لاہور (پی کے نیوز)حکومتِ پنجاب نے عوام کو کینسر اور امراضِ قلب کے مہنگے علاج سے نجات دلانے کیلئے اہم اور تاریخی اقدام کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر "وزیراعلیٰ سپیشل انیشیٹیو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ” اور "چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام” کا آغاز کیا جا رہا ہے، جن کے تحت دل کے امراض میں مبتلا ہر مریض کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔حکومتی فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریضوں کو یہ سہولت کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد عوام کو معیاری اور بروقت علاج تک آسان رسائی دینا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحت کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے فالج (Stroke) کے فوری اور مؤثر علاج کے جامع پروگرام کی تیاری کی بھی ہدایت جاری کی ہے، تاکہ مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں جدید سہولیات فوری طور پر میسر آ سکیں۔

