قومی خبریں

پنجاب میں پتنگ بازی کا نیا قانون: سخت سزائیں اور لازمی رجسٹریشن

لاہور (پی کے نیوز)پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے پتنگ بازی آرڈیننس 2025 کے تحت صوبے میں پتنگ سازی، فروخت اور پتنگ بازی کے نئے قواعد و ضوابط نافذ کرنے کی منظوری طلب کر لی گئی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع میں حالات کا جائزہ لے کر حکومت سے اجازت کے بعد پتنگ بازی کی اجازت دے سکتا ہے۔ پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والے تمام کاریگروں اور دکان داروں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ بغیر رجسٹریشن کے پتنگ یا ڈور بنانے اور بیچنے پر شہری علاقوں میں 5 سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ جبکہ دیہاتی ڈور تیار یا فروخت کرتے پکڑے جانے پر سزا 5 سال اور جرمانہ 20 لاکھ روپے تک رکھا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے