قومی خبریں

عدالتی فیصلہ یا قبضہ مافیا کی جیت؟ مریم نواز کا پراپرٹی قانون کی معطلی پر سخت ردعمل

لاہور (پی کے نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی عدالتی معطلی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے قبضہ مافیا کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا جبکہ عام شہری ایک بار پھر مشکلات میں گھِر جائیں گے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پروٹیکشن آف آنرشپ آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 عوام کو زمین اور جائیداد کے برسوں پرانے مقدمات سے نجات دلانے کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت پہلی مرتبہ ان کیسز کو 90 دن کے اندر نمٹانے کی واضح مدت مقرر کی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ قانون ان لاکھوں شہریوں کے لیے امید کی کرن تھا جو دہائیوں سے طاقتور لینڈ مافیا کے ظلم کا شکار ہیں۔ عوام کی منتخب صوبائی اسمبلی نے اس قانون کو کمزور طبقے کے تحفظ کے لیے منظور کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکٹ کے ذریعے عوام کو شہادت پر مبنی مضبوط قانونی تحفظ فراہم کیا گیا تھا، جس سے قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن بنائی گئی۔ مریم نواز کے مطابق قانون کی معطلی سے وہ عناصر فائدہ اٹھائیں گے جو عوام کے حقوق پر ناجائز قبضے کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے