قومی خبریں

پنجاب حکومت نے عوام کے نئی الیکٹرک بائیک کا اعلان

لاہور (پی کے نیوز) پنجاب حکومت نے اساتذہ کی سفری سہولت کو بہتر بنانے کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اساتذہ ابتدائی قسط ادا کر کے اپنی بائیک حاصل کر سکیں گے جبکہ بقیہ ادائیگی ادارہ جاتی سطح پر ممکن ہوگی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ خواتین اساتذہ کے لیے مفت اسکوٹیز دینے کا منصوبہ زیر غور ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خواتین اساتذہ کے لیے خصوصی پیکیج تیار کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں اسکیم کے تمام تفصیلی پہلوؤں سے متعلق عوامی معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ اساتذہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے