پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان، اسکول 22 دسمبر سے بند
لاہور (پی کے نیوز)محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 22 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار تعطیل ہونے کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 12 جنوری بروز پیر سے ہوگا۔

