قومی خبریں

نوجوانوں کو انتشار کی طرف لگایا گیا ملک کے خلاف شازش کی گی

اسلام آباد: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے، جبکہ ملک کے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے آئی ٹی کے شعبے میں منفرد مقام بنایا ہے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں بھی نوجوان بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو ملک کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور آج دنیا کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داری پاکستان کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاک فوج نے ادارہ جاتی احتساب کا عمل شروع کیا ہے، جبکہ 9 مئی کے واقعات کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے نوجوانوں کو انتشار کی طرف دھکیلا گیا، تاہم ریاست نے صورتحال پر قابو پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کی ناکامی کے بعد بانی پی ٹی آئی اور ان کے حامی بے چینی کا شکار ہیں۔ رانا مشہود کے مطابق پاکستان مخالف قوتوں کو ناکامی کا سامنا ہے اور وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے اندر میرٹ کی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے