قومی خبریں

رانا ثنااللہ کا بڑا دعویٰ: 9 مئی واقعات میں فیض حمید مکمل ملوث، سیاستدانوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو سکتا ہے

اسلام آباداس(پی کے نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید مکمل طور پر ملوث ہیں اور ان کے ساتھ شامل سیاستدانوں کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماضی میں ان سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنائے گئے جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں فیض حمید تمام فیصلوں کے اصل ذمہ دار تھے اور انہیں سیاہ و سفید کا مالک سمجھا جاتا تھا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں فیض حمید کی منظوری کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تھا اور وہ ذاتی طور پر کئی معاملات میں ملوث رہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال کا انجام آخرکار سامنے آتا ہے اور فیض حمید کو ملنے والی سزا مکافاتِ عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور اگر ضرورت پڑی تو سیاستدانوں کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے