قومی خبریں

روالپنڈی ہسپتال میں خودکشی کا افسوسناک واقعہ

راولپنڈی (پی کے نیوز)راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 38 سالہ مریض نے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مریض کی شناخت مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مریض نے اچانک اسپتال کی چھت سے نیچے چھلانگ لگائی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اسپتال انتظامیہ سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی حتمی وجہ سامنے آ سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے