قومی خبریں

رجب بٹ اور ندیم مبارک کو 10 روزہ راہداری ضمانت

اسلام آباد(پی کے نیوز)ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو 10 روز کے لیے راہداری ضمانت دے دی ہے۔بدھ کے روز جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکلوں کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے، لہٰذا انہیں 15 روزہ راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ وہاں کی عدالت میں پیش ہوسکیں۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں سوشل میڈیا شخصیات کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، بلکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ان کا ویزہ منسوخ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ واقعی ڈی پورٹ ہوتے تو انہیں بزنس کلاس میں سفر کی اجازت نہ ملتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے