قومی خبریں

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد (پی کے نیوز)کی مقامی عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔عدالتی کارروائی کے دوران دفاع کے وکلا کی جانب سے گواہوں پر جرح نہیں کی جا سکی۔ سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزم عمر حیات پر ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں فردِ جرم بھی عائد کر دی۔عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک قتل کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت کے لیے عدالت نے تاریخ 20 دسمبر مقرر کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ رواں برس 2 جون کو اسلام آباد میں 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں سمبل پولیس اسٹیشن میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزم عمر حیات کو گرفتار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے