سرگودھا میں پولیس موبائل ٹرین کی زد میں آ گئی، جانی نقصان کی اطلاعات
سرگودھا (پی کے نیوز)پنجاب کے ضلع سرگودھا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پولیس کی موبائل گاڑی ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی یو سے تعلق رکھنے والے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک ان کی موبائل ٹرین کی زد میں آ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایس پی یو سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

