بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے ناممکن ہےسابق سعودی انٹیلیجنس چیف کا دعویٰ

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا معاملہ صرف اور صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے اور اس مؤقف میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کو دیے گئے ایک غیر معمولی انٹرویو میں شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نہ تو اسرائیل کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے اور نہ ہی موجودہ حالات میں تعلقات معمول پر لانے کا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایک نارمل ریاست کی طرح بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی اور فلسطینی مسئلے کا منصفانہ حل پیش کرنا ہوگا، تب ہی کسی پیش رفت پر بات ہو سکتی ہے۔شہزادہ ترکی الفیصل کے مطابق سعودی عرب کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ دو ریاستی حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی پالیسی میں نہ کوئی ابہام ہے اور نہ ہی کوئی تبدیلی، فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا حصول ہی کسی بھی سفارتی عمل کی شرط رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے