سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے جنگ کا خطرہ، سعودی بحری فورس میدان میں اتر گئی
ریاض (پی کے نیوز)ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے بحرِ عرب میں اپنی بحری فورسز کی تعیناتی کے بعد ایک اور غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے ابو ظہبی سے اپنے قونصل جنرل کو واپس بلا لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سعودی کاروباری شخصیات کو متحدہ عرب امارات چھوڑنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، یمن تنازع میں اختلافات اور خطے میں تیزی سے بدلتے ہوئے جیوپولیٹیکل اتحادوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خلیجی خطے میں یہ پیش رفت نہ صرف دو اہم اتحادی ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے بلکہ اس کے اثرات علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم دونوں ممالک کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

